وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شاہ نورانی روڈ پر زائرین سے بھرا کا ٹرک کھائی میں گرنے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شاہ نورانی کے قریب روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جام غلام قادر اسپتال حب میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کی کراچی منتقلی اور سندھ حکومت سے رابطے کی ہدایت کی۔
ترجمان نے کہا کہ کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر حب کو ہنگامی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ نورانی روڈ پر زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔