ہوم Pakistan شمالی وزیرستان؛سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6خوارج ہلاک 6زخمی 

شمالی وزیرستان؛سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6خوارج ہلاک 6زخمی 

0



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 6خوارج ہلاک جبکہ 6زخمی  ہو گئے۔

پاک  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا،خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا تھا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک کیے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارجیوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version