ہوم Pakistan صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز سے گسٹا وفد کی ملاقات

صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز سے گسٹا وفد کی ملاقات

0


صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز سے گسٹا وفد کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی سے سرکاری اساتدہ کی تنظیم گسٹا کے وفد نے ملاقات کی اور امتحانی کاپیاں چیک کرنے کا معاوضہ بڑھانے اور اسکی بقایاجات جاری کرنے سمیت مختلف مطالبات پیش کئے. گسٹا سندھ کے صدر محمد اشرف خاصخیلی کی سربراہی میں 12 رکنی وفد نے ملاقات کی. اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ابرار احمد جعفر, حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین احمد علی بروھی, کنٹرولر اور رجسٹرار اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ گسٹا وفد نے مطالبا کیا کہ امتحانی بورڈز میں بورڈ آف گورننس کی تشکیل میں دو منتخب اراکین بھی شامل کیے جائیں, جس پر وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ایڈیشنل سیکریٹری کو ہدایات دیں کہ وہ تمام بورڈز کے چیئرمین کو اس حوالے سے خط لکھیں, اور فوری طور پر قانونی طور پر باقاعدہ الیکٹیڈ ممبرز کو بی او جی شامل کریں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version