بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا۔ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلیے پُرعزم ہیں۔