ہوم Pakistan 6 ججز کا خط: کراچی بار کی سپریم کورٹ میں درخواست

6 ججز کا خط: کراچی بار کی سپریم کورٹ میں درخواست

0


6 ججز کا خط: کراچی بار کی سپریم کورٹ میں درخواست

کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں ججز کے خط کے معاملے پر کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرسٹر صلاح الدین کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاق، وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے،  جس میں کہا گیا کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے عدلیہ میں مداخلت سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا، ججز کے خط کے معاملے پر کمیشن تشکیل دیا جائے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کی درخواست میں حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی  گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version