ہوم Pakistan علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترک...

علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترک ہے: امریکہ

0



  • پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری میں سیکیورٹی تعاون اور مالی اعانت بھی شامل ہے: امریکہ
  • دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
  • پاکستان کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری روابط جاری رکھے ہوئے ہیں: نائب ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ

امریکہ نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکہ کا مفاد مشترکہ ہے۔

منگل کو محکمۂ خارجہ میں بریفنگ کے دوران پاکستان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں محکمۂ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کہ سیکیورٹی معاملات پر پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں اعلٰی سطحی انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے مالی اعانت شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری رابطوں کو فروغ دینا بھی ہماری شراکت داری میں شامل ہے۔

ویدانت پٹیل سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا وزیرِ اعظم مودی کے قریبی حلقوں اور خفیہ ایجنسی ‘را’ کے چیف کو علم ہونے سے متعلق ‘واشنگٹن پوسٹ’ کی رپورٹ پر بھی سوال کیا گیا۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی جانب سے اس معاملے پر کروائی گئی تحقیقات کی روشنی میں بھارت سے جواب دہی کی توقع کرتے ہیں۔

گزشتہ برس امریکی حکام نے اپنی سرزمین پر ایک سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس میں حکام کے بقول بھارتی عہدیدار ملوث تھے۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version