ہوم Pakistan غزہ کو انسانی المیے سے بچانے کیلیے مسلمان حکومتیں قائدانہ کردار ادا...

غزہ کو انسانی المیے سے بچانے کیلیے مسلمان حکومتیں قائدانہ کردار ادا کریں :فلسطینی سفیر کی سنی تحریک کے وفد سے خصوصی ملاقات میں گفتگو

0



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے وفدکے ہمراہ  فلسطینی سفیر احمد جواد امین ربعیئی سے خصوصی ملاقات کی ۔

فلسطینی سفیر نے  پاکستان سنی تحریک کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستانی عوام کے جذبات کی تحسین کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمیشہ دنیا کے ہر خطے کے مسلمانوں کے درد کو محسوس کرتے ہیں،انہوں نے  اپیل کی کہ غزہ کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے مسلمان حکومتیں قائدانہ کردار ادا کریں۔

ملاقات کے دوران  مسئلہ فلسطین  پرگفتگو کرتے ہوئے محمد شاداب رضا نقشبندی کاکہناتھاکہ فلسطینی کاذ کو دنیا بھر میں عوامی تائید حاصل ہوئی ہے،  ان شاء اللہ فلسطینی شہدءا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سنی تحریک کی ملک گیر عوامی رابطہ مہم جاری ہے، ملک کے تمام بڑے جھوٹے شہروں میں ریلیوں، جلسوں، کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے سلسلے میں جاری دستخطی مہم میں لاکھوں عوام  وخواص نے  حصہ لیا ہے اور مسئلہ فلسطین کے حق میں  پاکستان سنی تحریک کے مطالبات کی حمایت میں دستخط کیے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان  فلسطین کے حق میں اپنی حمایت کا اظہار کر چکے ہیں اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اب مسلمان ممالک کی حکومتوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں عملی اقدامات کریں۔

پاکستان سنی تحریک کے وفد میں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کے ہمراہ مرکزی سیاسی کمیٹی کے نگران ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر، سردارمحمد طاہرڈوگربھی شامل تھے۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version