لاڑکانہ (ویب ڈیسک) غلط فہمی کی بنا پر مستعفی ہونے والے سیشن جج شرف الدین شاہ نے معاملات خوش اسلوبی سے حل اور غلط فہمیاں ختم ہونے کے بعد اپنا استعفیٰ واپس لے لیا جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے سیشن جج لاڑکانہ کے استعفے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اعلامیہ میں کہاگیا تھا کہ سیشن جج لاڑکانہ شرف الدین شاہ نے غلط فہمی کی بنا پر استعفیٰ دیا تھا اور ان کے استعفے کا معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے سامنے رکھا گیا تھا۔بیان کے مطابق سیشن جج لاڑکانہ کا موقف سنا گیا اور تمام امور پر گفتگو کے بعد شرف الدین شاہ نے استعفیٰ واپس لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ سیشن جج نے غلط فہمی کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا اور اس حوالے سے تمام غلط فہمی دور کردی گئی ہے۔