ہوم World پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ کا ردعمل آگیا

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ کا ردعمل آگیا

0



واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت جاری ہے،پاکستان کے ساتھ نجی سفارتی گفتگو پر تبصرہ نہیں کر سکتے، توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  امریکہ نے پاکستان کی توانائی صلاحیت میں 4,000 میگاواٹ اضافے میں مدد کی، امریکی منصوبوں نے پاکستان کی بجلی کی صلاحیت میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا۔امریکی ترقیاتی منصوبوں کی مدد سے آج 50 ملین سے زائد گھروں کو بجلی فراہم ہو رہی ہے، امریکہ اور پاکستان گرین الائنس کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان پانی کے انتظام، آب و ہوا سے متعلق  سمارٹ زراعت پر کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک قابل تجدید توانائی پر کام کر رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version