ہوم Pakistan غیرمقبول جماعت کیلئے گراؤنڈ بنایاجارہا ہےنفیسہ شاہ

غیرمقبول جماعت کیلئے گراؤنڈ بنایاجارہا ہےنفیسہ شاہ

0



غیرمقبول جماعت کیلئے گراؤنڈ بنایاجارہا ہے،نفیسہ شاہ

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیرمقبول جماعت کیلئے گراؤنڈ بنایاجارہا ہے، آزادانہ منصفانہ الیکشن کے جو دعوے ہیں وہ دکھتے ہوئےنظر نہیں آ رہے۔

میڈٖیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک جماعت کو آسانیاں دی جا رہی ہے ،پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر حملے ہو رہے ہیں،لاہور میں ہمارے آفس پر حملہ کیا گیا،ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی لیکن ہم پھر بھی پر امید ہیں۔

نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی الیکشن کیمپین اور آصف زرداری کی حکمت عملی کی وجہ سے پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی،پیپلزپارٹی اندرون سندھ سمیت کراچی بھی جیتے گی ،ساؤتھ پنجاب سے بھی بڑ ی اکثریت سے سیٹیں لیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version