ہوم Pakistan غیر مقامی پولیس کو کراچی اور شہریوں سے کوئی دلچسپی نہیں، آفاق...

غیر مقامی پولیس کو کراچی اور شہریوں سے کوئی دلچسپی نہیں، آفاق احمد

0


غیر مقامی پولیس کو کراچی اور شہریوں سے کوئی دلچسپی نہیں، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کےچیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ کراچی میں اندرونِ سند ھ بھرتی کئے گئے پولیس اہلکار وں کو کراچی اور کراچی کے شہریوں سے کوئی دلچسپی نہیں، کراچی میں تعینات پولیس کے 80فیصداہلکار و آفسران اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری کے بجائے، شہریوں کو لوٹنے، پارکنگ اور پتھاروں سے عیدی وصول کرنے میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرکے ایک بار پھر متحدہ نے اپنے آپ کو غیر سیاسی قوتوں کی بی ٹیم ثابت کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہیے تو موجودہ پولیس ورینجرزکے ذریعے کراچی میں مستقل امن کے قائم کرسکتی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version