ہوم Pakistan فارم 45 اور47 اپ لوڈ نہ کرنے کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن کو...

فارم 45 اور47 اپ لوڈ نہ کرنے کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارم 45 اور47 اپ لوڈ نہ کرنے کے خلاف مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر سماعت کی، ایم ڈبلیوایم  کےسربراہ علامہ ناصر عباس عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ 8 فروری کو انتخابات ہوئے مگر ابھی تک متعلقہ ڈاکومنٹس اپلوڈ نہیں کیے گئے، جس پر چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ ڈاکومنٹس کون سے جو فارمز ہوتے ہیں ؟ وکیل نے کہا کہ جی بالکل پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے جو فارمز جاری ہوتے ہیں وہ اپ لوڈ کرنے ہوتے ہیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف کیس میں ایم ڈبلیو ایم کی درخواست سے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version