ہوم Pakistan لاہور؛11 سالہ بچے سے غلطی سے گولی چلنے پر ماں جاں بحق

لاہور؛11 سالہ بچے سے غلطی سے گولی چلنے پر ماں جاں بحق

0



(وقاص احمد)لاہور میں لوئر مال کے علاقے میں11 سالہ بچے سے غلطی سے گولی چلنے پر ماں جاں بحق ہو گئی،واقعہ کا مقدمہ دفعہ 319 کے تحت درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ  11 سالہ ذوالقرنین گھر میں پستول سے کھیل رہا تھا جس سے گولی چل گئی،سینے پر گولی لگنے سے 33 سالہ عاصمہ شدید زخمی ہوئی ،ہسپتال منتقل کرنے پر جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس نے 11 سالہ ذوالقرنین کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا،واقعہ کا مقدمہ عاصمہ کے شوہر خرم جہانگیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔خاتون  کی نعش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے ایس پی سٹی کو واقعہ کی خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی، ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے کہاہے کہ بچے کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version