ہوم Sports پر یمیئر سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کا آغاز12 اکتوبر سے ہوگا

پر یمیئر سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کا آغاز12 اکتوبر سے ہوگا

0



(رانا آذر)پر یمیئر سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کا آغاز12 اکتوبر سے ہوگا۔

پریمئر سپر لیگ کے ڈراز کی تقریب انڈیگو ہوٹل میں ہوئی،ایونٹ کے چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے ٹورنامنٹ کے قوانین اور دیگر امور بارے اگاہی فراہم کی،پریمیئر سپر کرکٹ لیگ میں شہر کے 12 سرکاری و پرائیویٹ اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کارپوریٹ سیکٹر کا مسلسل 25واں ٹورنامنٹ کروانے پر فہیم مختار بٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا،تقریب میں شریک تمام کپتانوں نے فہیم مختار بٹ کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

فہیم مختار بٹ نے کہاکہ ہر سال کی طرح اس بار میں کارپوریٹ سیکٹر کے 3ٹورنامنٹس کروائے جائیں گے۔ شرکا نے کہاکہ پورا ہفتہ کام کے بعد ویک اینڈ پر کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ مل بیٹھنے کا موقع مل جاتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version