ہوم Pakistan لاہور:بااثر لڑکیوں نے سیلز مینوں کی درگت بناکر گرفتار کروادیا ویڈیو وائرل

لاہور:بااثر لڑکیوں نے سیلز مینوں کی درگت بناکر گرفتار کروادیا ویڈیو وائرل

0



(24 نیوز)لاہور کی 3 بااثر لڑکیوں نے  پیٹرول پمپ کی ٹک شاپ پر  کھڑے سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور  پھر مقدمہ درج کروا کے گرفتار  کروادیا۔

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیٹرول پمپ کی ٹک شاپ پر 3 لڑکیوں نے سیلز مین پر بدترین تشدد کیا اور پھر  ہراسانی  کا الزام لگا کر گرفتار کروادیا۔

واقعے کی سی سی فوٹیج منظرعام پر آگئی جس  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیاں کافی کے مگ پکڑے ٹک شاپ کے کیش کاؤنٹر پر کھڑی ہیں، کم عمر سیلزمین کیشیئر کے ساتھ کاؤنٹر پر بیٹھا ہے، لڑکیاں غصے میں بات کرتی ہیں اورپھر کاؤنٹر کے اندر کی طرف آجاتی ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق  ایک لڑکی سیلزمین کا گریبان پکڑ کر تھپڑ مارتی ہے، دوسری لڑکیاں سیلز مین کے بال پکڑ کر تشدد شروع کر دیتی ہے، لڑکیاں تینوں سیلزمین کو بری طرح پیٹتی ہیں، اس دوران ایک بزرگ گاہک نے لڑکیوں کو منع کیا تو انہوں نے اسے بھی خوب سنائیں اور پھر  تھانے چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک ایکسچینج میں تیزی، تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا ڈالر کی قیمت کے حوالے سے بھی اہم خبر آگئی

پولیس کے مطابق ایک لڑکی ایمان زہرہ نے ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرواکے2 سیلز مینوں کو گرفتار کروا دیا ہے۔

مدعیہ ایمان زہرہ کے مطابق دونوں سیلزمین نے نازیبا اشارے کیے تھے، شکایت کی تو کیشیئر کے ساتھ مل کر سیلز مین یوسف نے گالیاں دیں، مقدمے میں پولیس نے ہراسانی کی غلط دفعات لگائیں جس کے عدالت نے مقدمہ خارج کردیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version