ہوم Pakistan لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور، گوجرانوالہ اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ، مغلپورہ، گوالمنڈی، لکشمی چوک اور اطراف میں بارش ہوئی۔

اچھرہ، مسلم ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور ہربنس پورہ میں بھی خوب بارش ہوئی۔

بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی معطل ہوگئی، جبکہ ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

بھمبر آزاد کشمیر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

دوسری جانب کیرتھر پہاڑی سلسلے سے بارش کا پانی حب ندی میں داخل  ہورہا ہے۔

حب ندی میں سیلابی ریلہ آنے سے متبادل راستے کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ متبادل راستے کی مرمت کا کام جاری ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version