ہوم Pakistan سیاسی عدم استحکام نے ہمیں بار بار ترقی کی پٹری سے اتارا،...

سیاسی عدم استحکام نے ہمیں بار بار ترقی کی پٹری سے اتارا، احسن اقبال

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دو راستے ہیں، ترقی کا یا انتشار ، ہم پاکستان کو ہر صورت ترقی کے راستے پر لے کر جائیں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے ہمیں بار بار ترقی کی پٹری سے اتارا ہے، پاکستان میں ڈیویلپمنٹ ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی جب سی پیک شروع ہو رہا تھا تو ملک میں انتشار پسند عناصر سرگرم ہوئے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج سی پیک فیز ٹو شروع ہو رہا ہے تو انتشار پسند عناصر نے پھر سے سر اٹھا لیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version