ہوم Pakistan  لاہور: پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث شوٹرجیلا ہلاک

 لاہور: پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث شوٹرجیلا ہلاک

0



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد جمیل احمد عرف جیلااپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
جیلا 72 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا جو آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاو¿ن اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوا۔ جیلا دوران ڈکیتی قتل کی تین وارداتوں، کئی بینکوں کی کیش وین لوٹنے سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاو¿ن کے مطابق شہزادہ گاو¿ں کاہنہ میں اشتہاریوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو اشتہاریوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے تبادلے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا جیلا ڈکیت مارا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تھانہ کاہنہ لے جارہے تھے کہ 4 نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جیلا شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ڈی ایس پی چودھری فیصل شریف کے مطابق ہلاک ملزم نے 2017 میں نصیر آباد لاہور کے علاقہ میں بینک سے رقم لے نکلوانے والے شہری سے 50لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائر مار کر قتل کردیا تھا۔
اسی طرح 2022 میں علاقہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ میں بھی ملزم نے دوران ڈکیتی شہری کو قتل کر دیا تھا۔ 2019 میں کینٹ راولپنڈی میں بھی ملزم نے دوران ڈکیتی شہری کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔ ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی تھا
ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version