لیسکو نے”انسداد بجلی چوری سیل“ قائم کردیا ،خصوصی سیل مہم کو 24گھنٹے مانیٹر …
لاہور ( طیبہ بخاری سے )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو ) نے”انسداد بجلی چوری سیل“ قائم کردیا ۔خصوصی سیل انسداد بجلی چوری مہم کو 24گھنٹے مانیٹر کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کی جانب سے 143 روز سے بجلی چوروں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس میں اب تک 45973 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر17403 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے انسداد بجلی چوری مہم کو مانیٹر کرنے کے لیے خصوصی سیل قائم کرنے کی ہدایت کی تھی،جس کے بعد خصوصی سیل قائم کردیا گیا ۔”انسداد بجلی چوری سیل“ کے معاملات کو ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کی زیر نگرانی منیجر ایم اینڈ ایس ذوالفقار علی بلوچ، منیجر ایس اینڈ آئی انور وٹو، منیجر سی ایم یو رائے مسعود کھرل اور ڈپٹی منیجر ایس آئی نعمان ملہی چلائیں گے۔ خصوصی سیل انسداد بجلی چوری مہم کو 24گھنٹے مانیٹر کرے گا۔