ہوم Pakistan محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

0


محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو
محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو

چیئرمین پشتون خوامیپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

محمود خان اچکزئی کے وارنٹِ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نےجاری کیے ہیں۔

چیئرمین پشتون خوامیپ محموداچکزئی کے وارنٹِ گرفتاری کوئٹہ کے تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے جاری کیے گئے ہیں۔

تھانہ گوالمنڈی میں محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کےدوران کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کر کے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version