ہوم World  بائیڈن کی غزہ پالیسی امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان احتجاجاً مستعفی

 بائیڈن کی غزہ پالیسی امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان احتجاجاً مستعفی

0



واشنگٹن (آئی این پی)امریکی محکمہ خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان نے غزہ کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کیخلاف بطور احتجاج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

غزہ پر بمباری پر اسرائیل کی غیرمشروط حمایت کے خلاف کئی امریکی سفارت کار اپنے عہدے سے استعفے دے چکے ہیں ، خاتون ترجمان ہالا رہررِٹ دبئی ریجنل میڈیا ہب کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھیں اور 2006میں فارن سروس میں بطور پولیٹیکل آفیسر شامل ہوئی تھیں۔ہالا نے اپنے لنکڈ اِن پیج پر پیغام میں کہا کہ میں نے 18سال کی خدمات کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کی غزہ میں اسرائیلی جنگ سے متعلق پالیسی کے خلاف ہیں اور احتجاجا وہ استعفی دے رہی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ اسلحہ نہیں ڈپلومیسی اختیار کریں اور امن اور اتحاد کے لیے طاقت بنیں۔

دوسری جانب امریکہ کو بین الاقوامی سطح پر اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے اسرائیل کی حمایت پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version