ہوم Pakistan مخصوص نسشتوں پر اسپیکر کے پی کا چیف الیکشن کمشنر کو...

مخصوص نسشتوں پر اسپیکر کے پی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

0


خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی---فائل فوٹو
خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی—فائل فوٹو 

خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے 2 صفحات پر مشتمل خط چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کر دیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، خیبر پختون خوا اسمبلی کا کسٹوڈین ہوں اس لیے خط لکھ دیا۔

انہوں نے خط میں کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مخصوص نشستوں پر غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے۔

خط میں اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کی روشنی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری کیا، مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر انصاف کا قتل ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version