ہوم Pakistan مخصوص نشستوں پی ٹی آئی کو دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن نے...

مخصوص نشستوں پی ٹی آئی کو دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن نے رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

0



(امانت گشکوری)مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے معاملہ پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، الیکشن کمیشن نے فیصلے کی وضاحت کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ41 آزاد ارکان نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کرا دی ہیں، دستاویزات جمع کرانے والے ارکان نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرے گی،الیکشن کمیشن ریکارڈ میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی سٹرکچر نہیں،تحریک انصاف کے بنیادی ڈھانچہ کی عدم موجودگی میں آزاد ارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرےگا،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان الیکشن کمیشن ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں ہیں،سپریم کورٹ اس معاملہ پر رہنمائی کرے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے پر وضاحت کیلئے چیمبرز میں ججز کو درخواست دینے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی و دیگر ملزموں کو 9مئی کے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم نامہ جاری





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version