ہوم Pakistan مریم نواز کا عید پر باہمی رنجشوں کو فراموش کرکے محبت کا...

مریم نواز کا عید پر باہمی رنجشوں کو فراموش کرکے محبت کا پیغام

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عید پر باہمی رنجشوں اور اختلافات کو فراموش کرکے اخوت اور محبت کے جذبات کو فروغ دیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملت اسلامیہ اور اہلِ پاکستان کو عیدالفطرکی مبارکباد دی ہے۔

مریم نواز  اپنے پیغامِ عید میں کہا ’دعا ہے کہ عیدکا دن اور ہردن وطن عزیز کے ہرفردکےلئےخوشی کا پیغام لائے، دعا ہے ارض پاک پر اترنے والی خوشیوں کو کبھی زوال نہ آئے۔

انہوں نے پیغام آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سےرمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونےکاموقع ملا، عید الفطر مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا خاص انعام اور تحفہ ہے، عید الفطر مسلمانوں کے لئے یوم تشکر بھی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عید کے روز محبت اور بھائی چارے کا فروغ تشکر کا تقاضا ہے، عید کے موقع پر نادار لوگوں کو بھی خوشیوں میں شریک کرنا سنت نبویؐ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اپنے ارد گرد ضرورت مند لوگوں کو جان کر مدد کرنا مستحسن عمل ہے، چھوٹے اور گھریلو ملازمین کو شریک کرنے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ عید کے روز یتیموں کی دلجوئی اورخاطرداری کیاکرتےتھے، وطن کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہلخانہ کو عید کے روز خصوصاً یاد رکھناچاہیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version