ہوم Pakistan مسلم لیگ ن آئے گی تو مہنگائی کو مٹائےگی: نوازشریف

مسلم لیگ ن آئے گی تو مہنگائی کو مٹائےگی: نوازشریف

0



 (24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا کہ ایک ٹولے نے پاکستان کے جسم پر کلہاڑی ماری،مسلم لیگ ن آئیگی تو مہنگائی کو مٹائےگی۔

بورے والا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ  آپ لوگوں سے اتنے سال نہیں ملا تھا، بہت اداس ہو گیا تھا، آج انتہائی خوش ہوں آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔ وہ وقت مجھے بھی یاد آتا ہے اور پوری قوم کو بھی جب روٹی 4 روپے کی ملتی تھی۔ 2017 میں روٹی کتنے کی ملتی تھی؟ آج کتنے کی ملتی ہے؟ کیا یہ ہے تبدیلی،لوڈشیڈنگ تو ہم نے ختم کردی تھی،500روپے آنے والا بل 20ہزار کا آتا ہے،یہ ہے تبدیلی،مہنگائی ہوگئی ہے کیا یہ ہے تبدیلی،نوجوانوں میں آپ سےپیار،محبت کرتاہوں،افسوس کی بات ہے نوجوانوں کے پاس روزگارتک نہیں ہے،محنت کرکے اچھا وقت دوبارہ لیکر آئینگے،بورے والا کو ضلع بنائینگے۔

نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آج بجلی ، آٹا، گیس ،چینی ، گھی اور سبزیاں مہنگی ہیں، میرے دور میں دس ، دس روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں۔ نوازشریف نے سوال کیا کہ میرا دور یاد آتا ہے یا نہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version