ہوم Pakistan مناظرے کی ضرورت نہیں، عوام نے کارکردگی پرکھنی ہے، شہباز...

مناظرے کی ضرورت نہیں، عوام نے کارکردگی پرکھنی ہے، شہباز شریف

0


مناظرے کی ضرورت نہیں،  عوام نے کارکردگی  پرکھنی ہے، شہباز شریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں کم دن رہ گئے ہیں ہم نے اپنے پروگراموں میں جانا ہے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کسی مناظرے کی ضرورت نہیں،  عوام نے کارکردگی پرکھنی ہے، میدان اور گھوڑا حاضر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں اپنی ہی ماضی کی کارکردگی سے ہے، منشور میں ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا ہے تو ن لیگ کا ماضی گواہ ہے۔

سابق وزیراعظم کا مزید کا کہنا تھا کہ بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نواز شریف کے دور میں ختم ہوئی، ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ عوام نے لیڈر کو ووٹ دیا اور ان کو عزت دی۔ 

اس سے قبل بلاول کے چیلنج پر شہباز شریف نے کہا تھا کہ بہتر ہوتا بلاول سندھ کے معائنے کے دعوت دیتے، مناظرہ بھی ہوجاتا، موازنہ بھی ہوجاتا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version