ہوم Pakistan عبدالعلیم خان کی اور کامیابی پی پی 149 سے قیصر نعیمی دستبردار...

عبدالعلیم خان کی اور کامیابی پی پی 149 سے قیصر نعیمی دستبردار مکمل حمایت کا اعلان

0



(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 149 لاہور سےامیدوار قیصر نعیمی عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہوگئے اور الیکشن میں بھرپور سپورٹ کا اعلان کر دیا۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر اور پنجاب صوبائی اسمبلی  کے حلقہ پی پی 149 کے امیدوار عبدالعلیم خان نے جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا، انہوں نے مولانا راغب نعیمی سےملاقات کی، ان کے ہمراہ باؤ جاوید طارق،شعیب صدیقی اور مولانا انتخاب سمیت دیگر  شرکا نے بھی موجود تھے، ملاقات میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار قیصر نعیمی نے عبدالعلیم خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا اور آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:مناظرے کیلئے تیارہوں،بلاول کا شہباز شریف کو سندھ اور پنجاب کے موازنے کیساتھ جواب

اس موقع پر ایم صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مولانا راغب نعیمی نے میری حمایت کا اعلان  کیا ہے جس کی وجہ سے ان کے بےحد شکرگزار اور احسان مند ہوں، اس علاقہ سے 2003 سے اپنی سیاست کا آغاز کیا اور بہت سارے مسائل حل کئے اور  مستقبل میں مسائل کےحل لئے مزید کوششیں بھی جاری رہیں گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version