ہوم Pakistan مولانا طارق جمیل وی پی این کےمعاملہ پر کھل کر بول پڑے

مولانا طارق جمیل وی پی این کےمعاملہ پر کھل کر بول پڑے

0



(24 نیوز)اسلامک سکالر مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ کون سی شرعی کونسل نے یہ فتویٰ دیا ہے لیکن اگر وی پی این حرام ہے تو پھر تو موبائل بھی حرام ہے کیونکہ اس میں تو وی پی این کے بغیر ہی دیکھنے کے لیے اتنی چیزیں ہیں۔مولانا طارق جمیل نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینا درست نہیں ہے بلکہ یہ تنگ ذہنی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کئے جانے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو حرام قرار دے دیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا یہ فتویٰ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version