ہوم Pakistan موٹروے پولیس کی قومی شاہراہ پر  کارروائی 2 ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

موٹروے پولیس کی قومی شاہراہ پر  کارروائی 2 ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

0


لاہور(کر ائم رپو رٹر)موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو پکڑ لیا۔  موٹروے پولیس کو ہیلپ لائین 130 پر کال موصول ہوئی، بتایا گیا کہ قومی شاہراہ پر بیٹ 12 مراکہ کے ایریا میں اڈا سراں کے قریب ایک مشکوک کار گھوم رہی ہے۔ موٹر وے پولیس کے کنٹرول روم نے فوری اطلاع پیٹرولنگ افسران کو دی۔

 موٹروے پولیس کے افسران نے فوری ریسپانس دیا اور دونوں اشتہاری ملزمان کو پکڑ لیا، احسن اور ساجد نامی ملزمان پہلے سے پولیس کو مطلوب تھے اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ موٹروے پولیس نے دونوں ملزمان مزید تفتیش اور کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version