ہوم Sports پاکستان کے 2 معروف گالفرز نے شادی کرلی

پاکستان کے 2 معروف گالفرز نے شادی کرلی

0


تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے دو معروف گالفرز نے شادی کرلی۔

انٹرنیشنل گالفر حمنہ امجد اور پروفیشنل گالفر سید رضا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شادی کی پُروقار تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب نے شرکت کی جبکہ ولیمے کی تقریب کا اہتمام عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا۔

حمنہ امجد اور رضا علی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

تصاویر میں حمنہ گولڈن عروسی جوڑے اور لائٹ میک اپ و جیولری میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ رضا علی کریم کلر کی شیروانی میں موجود ہیں

قومی ویمن گالفر حمنہ امجد کئی انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ کھیل چکی ہیں جبکہ سید رضا علی پروفیشنل گالفر ہونے کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کررہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version