مچھ آپریشن میں 3 نام نہاد لاپتہ افراد بھی مارےگئے ، جان اچکزئی
کوئٹہ (ٖڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مچھ میں فورسز کے آپریشن کے دوران 3 نام نہاد مسنگ پرسننز بھی مارےگئے۔
کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مچھ آپریشن میں جو دہشت گرد مارے گئے ان میں 3 وہ تھے جن کی تصویریں اسلام آباد دھرنے کے شرکاء نے اٹھائی ہوئی تھیں۔ماہ رنگ بلوچ اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کے مکروہ عزائم قوم کے سامنے آچکے ہیں۔بھارت کی رچائی گئی خطرناک شرپسندی کی سازش ہماری بہادر فورسز نے خاک میں ملا دیں۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔جعلی دانشوروں کی سہولت کاری ہمارے سامنے کھل کر آ گئی ہے۔