سندھ کی تحصیل میہڑ کے گاؤں سندھی بٹڑا میں مبینہ طور پر بااثر وڈیرے نے اپنے باڑے میں جانے پر گدھے کی ٹانگ کاٹ دی۔
گدھے کے مالک کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات گدھا وڈیرے کے باڑے میں چلا گیا تھا، بااثر زمیندار اور اس کے بیٹے نے غصے میں آکر گدھے کی ٹانگ کاٹ دی۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا گدھا گاڑی چلا کر روزگار کماتا ہے، رادھن تھانے کی پولیس کو واقعے کی اطلاع کر دی ہے، پولیس نے اب تک کارروائی نہیں کی، گدھا بھی پولیس کے پاس چھوڑ کر آئے ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گدھے کے مالک نے اطلاع دی ہے، ایف آئی آر درج نہیں کروائی، مقدمہ درج ہونے اور تفتیش کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔