ہوم Pakistan میرے داماد ڈاکٹر شاہد ہاشمی کو جگ، گلاس چرانے پر گرفتار کرلیا،...

میرے داماد ڈاکٹر شاہد ہاشمی کو جگ، گلاس چرانے پر گرفتار کرلیا، جاوید ہاشمی

0


جاوید ہاشمی : فوٹو فائل
جاوید ہاشمی : فوٹو فائل

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرے داماد ڈاکٹر شاہد بہار ہاشمی کو جگ اور گلاس چوری کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ مزید کوئی شواہد نہ ملے تو 16 ایم پی او کے تحت 7 روز کےلیے نظر بند کردیا۔

اپنے بیان میں مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایک اسکول میں چوری ہونے والے جگ اور گلاس کی چوری بھی ہم پر ڈال دی گئی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم سندھو کے مطابق نقص امن میں خلل پیدا کرنے پر شاہد بہار ہاشمی کو 16 ایم پی او کے تحت 7 روز کےلیے نظر بند کیا گیا ہے۔

تھانہ بستی ملوک میں درج ایف آئی آر کے  مطابق نامعلوم ملزمان نے اسکول سے 6 لیپ ٹاپ، سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی ڈی پلیئر، اور 2 واٹر کولر چوری کیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version