ہوم Pakistan میں میاں صاحب کو سنجیدہ نہیں لیتا، بیان تو دور کی بات...

میں میاں صاحب کو سنجیدہ نہیں لیتا، بیان تو دور کی بات ہے، صاحبزادہ حامد رضا

0


اسمبلی کو مذاق بنادیا ہے، یہ میں نہیں ان کے ممبران کہتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا - فوٹو: فائل
اسمبلی کو مذاق بنادیا ہے، یہ میں نہیں ان کے ممبران کہتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا – فوٹو: فائل

سربراہ سنی اتحاد کونسل اور ممبر مذاکراتی کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میں میاں صاحب کو سنجیدہ نہیں لیتا، ان کا بیان تو دور کی بات ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے پوچھا جائے میثاق معیشت پر کیسے بات کی جائے وہ انہیں خود بھی پتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم واضح کریں کہ میثاق معیشت پر کیسے بات ہوگی؟ وزیراعظم ایوان میں میثاق معیشت کی بات پر زور دے رہے تھے۔ میرا خیال ہے وزیراعظم ایوان میں اپنے ممبران پر میثاق معیشت کا زور دے رہے تھے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے جتنے بھی اجلاس ہوئے وزراء اجلاس میں نہیں آئے، اسپیکر نے حکومتی رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایجنڈے کے موقع پر وزیر موجود نہیں ہوتا۔ اسمبلی کو مذاق بنادیا ہے، یہ میں نہیں ان کے ممبران کہتے ہیں۔ اجلاس دو مرتبہ ملتوی ہوا، وزیراعظم اسی وجہ سے اپنے ممبران کو میثاق کا کہہ رہے ہیں۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ میں میاں صاحب کو سنجیدہ نہیں لیتا، ان کا بیان تو دور کی بات ہے، وزیراعظم نے میڈیا کی توجہ لینے یا ویسے ہی اشارہ دینے کیلئے میثاق کی بات کی ہوگی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version