ہوم Pakistan نئے دور کا نیا ڈیجیٹل پنجاب سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی...

نئے دور کا نیا ڈیجیٹل پنجاب سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلیے ایم او یو پر دستخط پائلٹ پراجیکٹ شروع ہو گیا

0



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نئے دور کا نیا ڈیجیٹل پنجاب، سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے ایم او یو پر دستخط ہو گئے اور پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں پائلٹ سٹیلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا-شیخ احمددلموک المکتوم کی سربراہی میں یو ای اے کا وفد بھی ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں موجود تھا-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی پی ایس ڈیجیٹل لیب میں طالبات کے ساتھ گفتگو بھی کی-پنجاب میں ون ویب نیوم اور اے ڈی ایم ہولڈنگ کے اشتراک سے سکولوں کو سٹیلائٹ انٹرنیٹ سے لنک کیا جائے گا- اے ڈی ایم ہولڈنگ محکمہ ایجوکیشن سے سٹیلائٹ انٹرنیٹ انسٹالیشن میں اشتراک کرے گا-

وزیراعلیٰ مریم نواز  سے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد دلموک المکتوم نے ملاقات بھی کی،جس میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- وفد نے سکولوں میں سٹیلائٹ سے ڈائریکٹ انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے کے پروگرام پر بریفنگ دی اور بتایا کہ سکولز سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا منصوبہ محروم علاقوں کے عوام کی ڈیجیٹل رسائی کے لئے ہے۔ پہلے فیز میں ملک بھرکے 5,000 اسکولوں کو سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کا آغاز کررہے ہیں۔

 وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ پنجاب نئے ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہا ہے۔ سٹیلائٹ انٹرنیٹ سے دوردراز دیہی اور شہری علاقوں کے طلبا ءکو آسانی ہوگی۔ پاکستان میں تعلیم میں ڈیجیٹل تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ حکومت پنجاب طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دے گی اورسٹیلائٹ انٹرنیٹ بھی دیا جائے گا۔ڈیجیٹل سکلز سے طلباء کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بننے میں مدد ملے گی۔ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

 شیخ احمددلموک المکتوم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے دور دراز علاقوں کے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس میں بھر پور معاونت کی جائے گی۔ینگ ٹیلنٹ کی بہتر نشوونما کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سکلز سیکھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ اساتذہ اور طالب علم پلگ اینڈ پلے ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ پر استفادہ کر سکیں گے۔One Web Neom کے ساتھ شراکت جاری رکھنے اور اس کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کے خواہش مند ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی کمپنی اے ڈی ایم اور ایل ڈی اے کے درمیان پراپرٹی رجسٹریشن آنرشپ تبدیلی اور ڈیجیٹلائزیشن میں اشتراک کار کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے گئے- اس موقع سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء عظمیٰ زاہد بخاری، رانا سکندر حیات، چیف سیکرٹری، سیکرٹری انفارمیشن اور دیگر حکام بھی موجود تھے-





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version