ہوم Pakistan نشے سے منع کرنے پر دوست کو گولیاں مار دی گئیں

نشے سے منع کرنے پر دوست کو گولیاں مار دی گئیں

0



 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں نشئی کو دوست نے نشے سے منع کیا تو اس نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے جی نائن میں دوست احسان اللہ کو اس کے نشئی دوست نے اس لئے گولیاں مار دیں کہ وہ اسے نشے سے چھٹکارا دلانا چاہتا تھا اور بحالی  مرکز سے علاج کیلئے نشئی جواد کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

جواد اپنے دوست احسان اللہ کی بار بار نصیحتوں پر طیش میں آ گیا اور اسے گھر سے باہر بلایا اور پستول نکال کر اسے گولیاں مار دیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version