ہوم Pakistan نوجوان نسل کو جیلوں میں بھیجنے والے دشمن ہیں مریم نواز

نوجوان نسل کو جیلوں میں بھیجنے والے دشمن ہیں مریم نواز

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گھیراؤ جلاؤ، بلڈنگ جلا دو، سڑکیں بلاک کردو، دھرنے دیدو، ہمیشہ کےلیے وہ دن ختم ہوئے، پٹرول بم اور نوجوان نسل کو جیلوں میں بھیجنے والے دوست نہیں دشمن ہیں۔

لاہور میں ’مریم کی دستک ‘ ایپ پروجیکٹ کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جب میں نے حلف اٹھایا تو رمضان کی آمد تھی، ہم نے رمضان پیکیج لوگوں کی دہلیز تک پہنچایا،حکومت کو آئے3 ماہ ہو گئے ہیں روٹی 12 روپے تک آ گئی ہے۔حکومت مڈل مین سے گندم خریدتی تھی، جو سستی گندم مہنگی کرکے فروخت کرتا تھا، اس بار ہم نے نہیں خریدی اور صوبائی حکومت کا پیسا ضائع ہونے سے بچایا، جس کی وجہ سے روٹی سستی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کی رہنمائی میں عوامی خدمت کے ایک اور منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔اللّٰہ کا شکر کہ میں نے جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہو گیا، ہم نے عوامی خدمت کے منصوبوں کو گھروں کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔فیلڈ اسپتال تقریباً 6 ہزار لوگوں کا روز علاج کر رہے ہیں، ایئرکنڈیشنڈ کنٹینر کے اندر ایک ہاسپٹل ہے۔روزانہ بڑی تعداد کلینک آن ویلز میں اپنا علاج کرا رہی ہے، ہمارا مقصد مفت علاج اور مفت دوائیں عوام کے گھر تک پہنچانا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version