لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر سلیم ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاداب خان کی ناقص کارکردگی کی اہم وجہ بتا دی۔
24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نےکا کہناتھا کہ ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ ہم سیدھا 20 اوورز کے گیم میں پہنچ جاتے ہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ کو نظر انداز کرتے ہیں اور اسی چیز سے ہمیں نقصان ہوتا ہے،سلیم ملک نے کہا ہے کہ شاداب یا کسی بھی کرکٹر کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پرفارم نہ کرنے کی وجہ یہ ہے فرسٹ کلاس کرکٹ کو نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میری یہ خواہش ہے کہ انڈر 19 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو کسی بھی کھلاڑی کو 20 اوور کا میچ کھیلنے نہیں دینا چاہئے، کیونکہ ان کی دلوں میں یہ بات بیٹھ جاتی ہے کہ انہوں نے کھیلنا ہی 20 اوور کا میچ ہے اور ٹیسٹ یا ایک رو زہ میچ ہم نے نہیں کھیلنا ،تو جتنی دیر ہم فرسٹ کلاس نہیں کھیلے گے تو ہم سیکھ نہیں سکتے۔