ہوم Pakistan نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج حلف اٹھائیں گے

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج حلف اٹھائیں گے

0



 پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کی سمری پر دستخط کردیے، جس کے مطابق آج سہہ پہر 3 بجے تقریب منعقد ہوگی۔

 گورنر حاجی غلام علی نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 5 کے تحت نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی حلف برداری کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی ،گورنر حاجی غلام علی نومنتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عہدے کا حلف لیں گے۔

گورنر ہاؤس کی جانب سے صوبائی نگران کابینہ تحلیل ہونے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر نگران کابینہ تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version