ہوم Pakistan نیا توشہ خانہ ریفرنس عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بریت...

نیا توشہ خانہ ریفرنس عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست دائر کردی

0



(24نیوز) تحریک انصاف  کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیا توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی ہیں۔

خیال رہے کہ 13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7، 7 سال قیدکی سزائیں معطل کردیں اور ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

 بعد ازاں وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کیلئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کیا تھا، نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version