ہوم Pakistan وائرل ویڈیو کا معاملہ؛ ایف آئی اے کی بانی پی ٹی آئی...

وائرل ویڈیو کا معاملہ؛ ایف آئی اے کی بانی پی ٹی آئی سے انکوائری کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست

0


(احمد منصور)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )سائبر کرائم سیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سے بانیِ چیئرمین  پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں انکوائری کیلئے اجازت مانگ لی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین کے آفیشل ہینڈل سےریاست مخالف اور اداروں سپیشلی پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا،24 مئی کو پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کے ذریعے حقائق کو توڑ مروڑ کر آفیسرز اور جوانوں میں بغاوت اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،اِس ویڈیو کے ذریعے مختلف ریاستی اداروں میں تفریق بھی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یہ ویڈیو صریحاً پیکا ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی ہے جسکی تفتیش ہونا لازم ہے اِس لئے عمران خان تک تفتیش کی رسائی دی جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version