ہوم Pakistan وزیراعظم شہباز شریف 100 دن مکمل ہونے پر آج قوم سے خطاب...

وزیراعظم شہباز شریف 100 دن مکمل ہونے پر آج قوم سے خطاب کریں گے

0



(24نیوز )وزیراعظم شہباز شریف 100 دن مکمل ہونے پر آج قوم سے اہم خطاب کریں گے،ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ 

 وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر قوم سے  اہم خطاب کریں گے، وزیراعظم مستقبل کی حکومتی حکمت عملی بارے آگاہ کریں گے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف سیاسی جماعتوں کیلیے اہم پیغام  دیں گے اور اپوزیشن کو ساتھ مل کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی دعوت دیں گے،  وزیراعظم صوبائی حکومتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بھی بات کریں گے ،عدلیہ اور سیکیورٹی اداروں کے حوالے سے بھی اہم بات کریں گے، شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے۔ 

معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نجکاری اور محصولات پر بھی پالیسی بیان دیں گے ، ملک میں بیوروکریسی کی کارکردگی بہتر کرنے اور اداروں میں اصلاحات کی بات کریں گے، بجٹ میں عوام پر پڑنے والے بوجھ اور اس کی وجوہات بھی بتائیں گے ، چائنہ دورے اور ایس آئی ایف سی کی کارکردگی کا بھی حوالہ دیں گے۔ 

علاوہ ازیں وزیراعظم اپنے 3 ماہ کی کارکردگی کا تفصیلات بھی بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کے دوران بی آر ٹی پشاور بند نہ کرنے کا فیصلہ





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version