ہوم Pakistan ڈہرکی 2نوجوان اغوا ڈاکوؤں نے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کردیا

ڈہرکی 2نوجوان اغوا ڈاکوؤں نے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کردیا

0



 (24نیوز)ڈہرکی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں تھم نہ سکیں،2نوجوانوں کو  ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا اور ایک کروڑ تاوان طلب کا مطالبہ کر دیا۔

ورثا کے مطابق ڈہرکی کے قریب گاؤں کھنڈو کوبھر کے رہائشی دو نوجوان گزشتہ روز سے گھر واپس نہیں آئے، جن کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا ہے ، نوجوان مشتاق علی اور آصف علی  گذشتہ روز سے لاپتہ تھے ،  ورثاء نے دونوں کے اغوا کی تصدیق کر لی ہے، ڈاکوؤں نے ورثا سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے ،تاوان کی رقم نہ دینے پر ڈاکوؤں نے دونوں  کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ورثا نے لاپتہ نوجوانوں کیلئے کوئی درخواست نہیں دی،ورثا نے ایس ایس پی گھوٹکی سے دونوں کی بازیابی کیلئے اپیل کی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version