ہوم Pakistan وزیراعظم کا سیاسی شخصیات سے ٹیلیفونک رابطہ اہم امور پر گفتگو عیدالاضحیٰ...

وزیراعظم کا سیاسی شخصیات سے ٹیلیفونک رابطہ اہم امور پر گفتگو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی

0



 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم  شہباز شریف نے  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت، متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور  جے یو آئی ( ف) کے سربراہ مولانا  فضل الرحمان کو فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

“جیو نیوز ” کے مطابق  وزیراعظم نے ملکی سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور عید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے عبدالعلیم خان، خالد مگسی، اخترمینگل، آفتاب شیرپاؤ اورپروفیسرساجد میرکوبھی عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہےمعاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتیں اپنا کردارادا کرتی رہیں گی۔
  وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے گورنرز، صدر آزاد کشمیرسلطان محمود چوہدری اوروزیراعظم چوہدری انوارالحق کو بھی فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبرخان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا  اور عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قومی اتحاد و یگانگت کے عزم کا اعادہ کیا۔اور کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version