ہوم Pakistan وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلاول بھٹو سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر تبادلہ...

وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلاول بھٹو سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

0


وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلاول بھٹو سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

نوڈیرو (این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوڈیرو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی اور بلوچستان کابینہ کی تشکیل سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں کا صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری کیلئے صوبائی حکومتوں کے اشتراک پر اتفاق،ملاقات میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری کیلئے سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کے اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔ سرفراز بگٹی نے بلاول بھٹو کو بلوچستان میں بینظیر بھٹو اسکالر شپ پروگرام کے اجراء ، صحت اور تعلیم کے شعبوں سمیت گڈ گورننس کے قیام سے متعلق صوبائی حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن کے مطابق غریب عوام کی بہبود کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے پہلے بھی اقدامات اٹھائے ہیں، سندھ حکومت صحت کے شعبے میں بلوچستان کی معاونت کرے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version