وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے عوامی مسائل سنے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لیے پوری نیک نیتی سے کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گورننس کا نظام سخت بے انتظامی کا شکار ہے، درست کرنے میں وقت لگے گا۔
وزیر اعلیٰ سرفرار بگٹی نے مزید کہا کہ 100 فیصد درست کرنے کا دعویٰ نہیں کرتے لیکن درست سمت کا تعین ضرور کریں گے۔