ہوم Pakistan وزیر اعظم شہباز شریف سے شنگھائی الیکٹرک گروپ کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے شنگھائی الیکٹرک گروپ کے وفد کی ملاقات

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے شنگھائی الیکٹرک گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ 

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین شنگھائی الیکٹرک گروپ وُو لی نے وفد کی قیادت کی۔ وزیر اعظم کو پاکستان میں شنگھائی الیکٹرک کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا  کہ چین کیساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے۔ یہاں کام کرنے والے چینی مہمانوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ چینی کمپنیاں کول پاور پلانٹس اور کوئلے کی کان کنی میں مزید سرمایہ کاری کریں۔ موجودہ منصوبوں کی وسعت کیلئےچینی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں دیں گے۔ 

وفد نے وزیراعظم کو مختلف منصوبوں کی اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ بھی دی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version