ہوم Pakistan  وزیر داخلہوزیراعلیٰ بلوچستان اور  کور کمانڈر کوئٹہ کی  شہید کیپٹن محمد علی...

 وزیر داخلہوزیراعلیٰ بلوچستان اور  کور کمانڈر کوئٹہ کی  شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ آمد 

0



(احمد منصور)وفاقی وزیرداخلہ، وزیر اعلٰی بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ کی نصیر آباد، لاہور میں شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ آمد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے والدین سے ملاقات کی اس موقع پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ، وزیر اعلی بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبرو جمیل کی دعا بھی کی۔وزیرداخلہ، وزیر اعلی بلوچستان سمیت کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی  نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی وطن کا بہادر سپوت ہے جس کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے   کہا کہ کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے،بعدازاں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version