ہوم World امریکی ریاست مسیسپی میں بس الٹ گئی 7 افراد ہلاک درجنوں زخمی

امریکی ریاست مسیسپی میں بس الٹ گئی 7 افراد ہلاک درجنوں زخمی

0



 (24نیوز)امریکا میں ایک بس خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7  افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مسیسپی کے شہر وِکسبرگ میں پیش آیا، جہاں ایک بس الٹنے سے کئی زندگیاں ختم ہوگئیں۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک بس درجنوں مسافروں کو لے کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ بس سڑک سے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔

 انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 7 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ مرنے والوں میں ایک 6 سالہ بچہ اور ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جبکہ  بس میں زیادہ تر مسافر لاطینی امریکا سے تعلق رکھتے تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version