ہوم Pakistan وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقاتسری لنکا...

وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقاتسری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی پر اتفاق

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایک اور محاذ پر  کامیابی حاصل کرلی، سری لنکا میں قید 43 پاکستانی قیدی  وطن واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ  پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سیکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا،ملاقات میں دونوں ممالک کے قیدیوں کی اپنے ملک واپسی کیلئے فوری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا۔چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسراور متعلقہ افسران کے علاوہ سری لنکن ہائی کمشن  کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق  کیا گیا،سری لنکن ہائی کمشنر نے  اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون  پر سری لنکن ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہاہے کہ پاکستانی قیدیوں کی ملک واپسی کیلئے انتظامات کو  چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی،وزارت داخلہ ان قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ کام کر رہی تھی،وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات گزشتہ 7 دہائیوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں،پاکستان باہمی تعلقات کو مختلف شعبو ں میں مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version